قمر رضا شہزاد کا اصل نام سید قمر رضا ہے ۔وہ یکم اکتوبر 1958ء کو کبیروالہ کے سادات خاندان میں پیدا ہوئے۔ آپ کے آباؤ اجداد امام زین العابدین کے چھوٹے صاحب زادے سید حسین اصغرکی اولاد میں ہیں ۔ آپ نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے 1984ء میں بطور پرائیویٹ امیدوار ایم اے اردو کاامتحان پاس کیا ۔ آپ نے ملازمت کاآغاز 1983ء میں محکمہ زراعت خانیوال سے کیا 1989ء میں پبلک سروس کمیشن کاامتحان پاس کرنے کے بعد محکمہ لوکل گورنمنٹ میں بطور پراجیکٹ مینجر اپنے فرائض سنبھالے ۔ آپ مخدوم عالی ، دنیا پور، قادرپوراں، لالہ موسیٰ میں تعینات رہے اور 30 دسمبر 2018 کو ریٹائر ہے ۔ قمر رضا شہزاد نے شاعری کاباقاعدہ آغاز 1980ء میں کیا ۔ مجموعے: پیاس بھرا مشکیزہ (1992ء)، ہارا ہوا عشق (2003ء)، یادہانی (2012ء)، خامشی، بارگاہ، شش جہات، اتمام حجت،درگزر